نئی دہلی : باہمی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور جنوبی چینی سمندر میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور دخل اندازی کا جائزہ لینے کے مقصد سے ویتنام کے وزیردفاع جنرل فان وان ڑیانگ اتوار کو دو روزہ دورہ پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ وہ پیر کو وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ جنرل جیانگ آگرہ کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔ دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ویتنام آسیان (ایسوسی ایشن آف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک) کا ایک اہم ملک ہے۔ اس کا چین کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں علاقائی تنازعات ہیں۔ ہندوستان کے پاس بحیرہ جنوبی چین کے ویتنامی پانیوں میں تیل کی تلاش کے منصوبے ہیں۔