بنگلورو: ایشیا کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کا کیمپ بنگلورو میں جاری ہے۔ پہلے دن چند کھلاڑیوں کو چھوڑ کر اسکواڈ کے باقی تمام کھلاڑیوں کایو یو ٹسٹ تھا۔ شبھ من گل اس میں سب سے کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ویراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔کوہلی نے یو یو ٹسٹ میں 17.2 جبکہ شبھ من نے 18.7 اسکور کیا۔ 23 سالہ شبھ من جِم میں سخت محنت کرتے ہیں۔ مسلز بنانے کے ساتھ ساتھ وہ بدن کو لچکدار بنانے پر بھی زور دیتے ہیں۔گل کا جم میں وزن کی تربیت پر زیادہ سے زیادہ زور رہتا ہے تاکہ پٹھوں کی طاقت مضبوط ہو اور وہ لمبے شاٹس لگا سکیں۔ اس کیلئے وہ اولمپک ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں۔ اس کو پورا کرنے کیلئے جسم سے بہت زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے انہیں اپنے بنیادی رگ پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ گل اپنی کمر کو مضبوط بنانے کیلئے جم میں کافی پسینہ بہاتے ہیں۔ وہ اپنی کمر کے نچلے حصہ، ہیمسٹرنگ اور پیٹ کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کیلئے بھی جم میں بھاری وزن کے ساتھ ورزش کرتے ہیں۔ گل کے سکس پیک ایبس ان کی ایک مثال ہیں۔ گل اپنی ٹانگوں کو مضبوط کرنے کیلئے بھی سخت محنت بھی کرتے ہیں۔