نئی دہلی، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2016 کے میچ کی اپنی اننگز کو بے حد خاص بتاتے ہوئے اسے یاد کیا ہے ۔ہندوستان نے دھونی کی کپتانی میں آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2007 کے پہلے ورژن کا خطاب جیتا تھا لیکن سال 2016 میں وہ دھونی کی ہی کپتانی میں کولکتہ میں کھیلے گئے فائنل میں پہنچا لیکن ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔موجودہ کپتان ویراٹ نے عالمی کپ کے آخری گروپ میچ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھاکہ یہ میچ میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ اس خاص نائٹ کواس شخص نے مجھے ایسے بھگایا جیسے میرا فٹنس ٹیسٹ ہو۔ہندستان نے سال 2016 میں ہوئے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ میچ میں ویراٹ نے دھونی کی ساتھ شراکت کی اور ناٹ آؤٹ 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ دھونی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے ۔ 38 سال کے دھونی فی الحال فوج کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں اور کھیل سے باہر ہیں۔ انہوں نے آخری بار فروری 2019 میں ہندستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی -20 کھیلا تھا۔ اس سال ہوئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد وہ چھٹی پر چلے گئے تھے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دورے پر محدود اوور ٹیم سے باہر رہے تھے ۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے ۔