آر سی بی کامیاب، پنجاب ناکام
احمدآباد،3 جون (ایجنسیز) ویراٹ کوہلی 18 سال کے طویل انتظار کے بعد آخرکار آج انڈین پریمئر لیگ چمپئن بھی بن گئے جب رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو یہاں فائنل میں 6 رنز سے شکست دی۔ 2008 سے ویراٹ مسلسل آر سی بی کیلئے کھیلے اور کئی سال کپتان بھی رہے۔ تاہم اس سیزن رجت پاٹیدار کی قیادت میں آر سی بی نے اپنی چوتھی کوشش میں خطابی فتح پائی۔ پنجاب کنگز کا بھی یہ پہلا فائنل نہیں ہوا۔ وہ ہنوز ٹائٹل سے محروم ہیں۔ شریاس ایئر نے پنجاب کیلئے ٹاس جیتا۔ آر سی بی نے 190/9 اسکور کئے اور پنجاب کو 184/7 تک محدود رکھا۔ اسپنر کرونل پانڈیا کو 2/17 کی عمدہ بولنگ پر میچ ایوارڈ ملا۔ سائی سدرشن (759 رنز) کو آرنج کیاپ اور پرسدھ کرشنا (25 وکٹس) کو پرپل کیاپ کا اعزاز حاصل ہوا۔ (تصویر صفحہ 3 پر)