ویراٹ کوہلی بابراعظم سے بہت آگے آکاش چوپڑہ

   

نئی دہلی : پاکستان کے محدود اوورس کے کپتان بابر اعظم کا تقابل ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی سے کئے جانے پر کرکٹر سے کامینٹیٹر بن چکے آکاش چوپڑہ نے کہا کہ اس دوڑ میں ہندوستانی کپتان بہت آگے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویراٹ کوہلی کا نام کرکٹ کی عظیم شخصیتوں کے ساتھ شامل کیا جاچکا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بابر اعظم ویراٹ کی بلندی کو چھو پاتے ہیں یا نہیں ، اس کا دارومدار بابر کے ڈسپلن ، انجریز اور فارم پر ہے ۔