حیدرآباد 7 مارچ ( یو این آئی) آندھراپردیش کے ویزاگ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں لاری کا ڈرائیور کرشماتی طور پرمحفوظ رہا جو حادثہ کے بعد کیبن میں بُری طرح پھنس گیا تھا۔اس ڈرائیور کو تقریبا ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاری سے باہر نکالا جاسکا۔یہ حادثہ آج صبح ضلع کے میدیلاپالیم۔اینوکاتوٹا شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آرٹی سی بس نے لاری کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں لاری کو شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین نے بتایاکہ بس کی رفتار کافی تیز تھی جو مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرانے سے پہلے روڈ ڈیوائیڈرسے ٹکر گئی ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس میں لاری کا ڈرائیور بُری طرح پھنس گیاجس کو کافی جدوجہد کے بعد کیبن کاٹ کر نکالنا پڑا۔