ویزاگ گیس لیک واقعہ: 8 افراد کے ہلاکت کی اطلاع، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ

,

   

حیدرآباد: جہاں ساری دنیا کورونا وائرس کے مہلک مرض سے لڑ رہی ہے تو وہیں آج صبح ریاست آندھراپردیش کے ضلع ویزاگ میں ایل جی پولیمر سے گیس کے اخراج کا سانحہ پیش آیاجس کے نتیجہ میں تاحال8 افراد کے ہلاک ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

آندھراپردیش کے اپوزیشن پارٹی تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے بھی اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ گریٹر ویزاگ میونسپل کارپوریش (جی وی ایم سی) کمشنر جی سری جنا نے 8 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے اور عوام کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور اپنی ناک اور آنکھوں کو گیلے کپڑے سے ڈھانک کر رکھیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہونے خدشہ ہے۔

YouTube video

سڑکوں پر خواتین اور بچے گیس کی وجہ سے زمین پر گرتے نظر آئے ہیں۔ انہیں مختلف ٹرانسپورٹس ذرائع کے ذریعہ جارج ہاسپٹل اور دیگر اسپتالوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ ایک معتبر ذرائع کے مطابق تاحال 2,500افراد متاثر ہوئے ہیں۔