لوگوں کو اسکامس کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے مہم کا آغاز
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سائبر عیار اور جاب دلانے کا دھوکہ دینے والے دھوکہ بازوں کی جانب سے لوگوں سے ان کی انفارمیشن حاصل کرنے اور رقم بٹورنے کے لیے تمام ممکنہ اور دستیاب چیانلس کا استعمال کرنے کے ساتھ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن نے لوگوں کو اس طرح کے اسکام کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹوئیٹر پر برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن ( BDHC ) نے ویزا اسکامس کے جال کا شکار نہ ہونے کے لیے گُر بتائے ہیں اور کہا کہ یو کے ویزا اینڈ ایمیگریشن ( UKVI ) اور ویزا آوٹ سورسنگ اینڈ ٹکنالوجی سروسیس اسپیشلسٹ ، وی ایف سی گلوبل کی جانب سے کسٹمرس سے کبھی بھی سوشیل میڈیا کے ذریعہ پرسنل انفارمیشن دینے کے لیے نہیں کہا جائے گا اور کہا کہ اسکامرس آن لائن فراڈس کے لیے اس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ یہ کہتے ہوئے کہ UKVI یا VFS ای میل یا فون کے ذریعہ ویزا پے منٹس کی ادائیگی کے لیے کبھی نہیں کہیں گے ۔ اس مہم میں کہا گیا کہ کسی ویزا درخواست کے لیے آن لائن ادائیگی کرنی ہوگی ۔ اگر اس میں کوئی شبہات ہوں تو httpps://actionfraud. polic.uk سے لنک کو رپورٹ کرنا ہوگا ۔ لوگوں کو کبھی بھی کسی پرسنل بینک اکاونٹ میں ادائیگی کرنے کے لیے نہیں کہا جائے گا ۔ اس طرح کے مسائل پر یو کے حکومت کے گائیڈنس پیج http://gov.uk پر اس سے متعلق تمام تفصیلات ہیں ۔ اس مہم میں لوگوں کو ان لوگوں سے چوکس اور چوکنا رہنے کے لیے کہا گیا ہے جو ویزا درخواستوں کے معاملہ میں UKVI یا VFS ملازمین کے طور پر پیش کررہے ہیں ۔ وہ لوگ رقم یا شخصی تفصیلات طلب کرسکتے ہیں ۔ اگر کسی کو آفر وصول ہو جو سچ بھی معلوم ہوتو دھوکہ بازوں کے جھوٹے وعدوں میں آئے بغیر اس کی تحقیق کرنی ہوگی ۔ یہ تصدیق کرنے کے لیے کہ جاب یا اسٹیڈی آفر حقیقی ہے یا نہیں ، http:gov.uk پر ایک چیک لسٹ ہے ۔ برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر انڈریو فیلمنگ نے ٹوئیٹ میں کہا کہ تلگو ریاستوں میں دھوکہ باز شبہ نہ کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کے آفیشل ہینڈل @UK in Hyderabad سے مزید ٹوئیٹس ہوں گے ۔۔
