احمد آباد، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ریلوے نے ‘مشن فوڈ ڈسٹریبوشن’ کے تحت گزشتہ 61 دنوں میں تقریباً 23 لاکھ ضرورت مندوں کو مفت کھانا اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔تعلقات عامہ کے چیف افسر روندر بھاکر نے جمعہ کو بتایا کہ مغربی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں سے شرمک اسپیشل ٹرینوں میں دو مئی سے 28 مئی تک سفر کرنے والے 16.87 لاکھ مسافروں کو مفت کھانا اور پینے کے پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ گزشتہ 61 دنوں میں 29 مارچ سے 28 مئی تک مغربی ریلوے کی طرف سے تقریباً چھ لاکھ ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کے پیکٹ دستیاب کرائے جا چکے ہیں۔ تجارتی شعبہ، آر پی ایف، آئی آرسی ٹی سی، چیریٹیبل ٹرسٹ اور این جی او نے سبھی چھ ڈیویژنوں میںمفت کھانا تقسیم کیا۔