ویسٹ انڈیزکے خلاف 4 رنز سے کامیابآسٹریلیا

   

سینٹ لوشیا۔آسٹریلیا نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے شکست دے دی جس کے باجود ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 3-1 سے برتری حاصل ہے۔سینٹ لوشیا میں منعقدہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیر یز میں پہلی کامیابی حاصل کی۔آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے میچل مارش نے 44 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 75 رنز سکور کیے۔کپتان ایرون فنچ نے 53 رنز بنائے ، میچ میں ویسٹ انڈیز کے کامیاب بولر ہائیڈن والش رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی اور آسڑیلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 4 رنز سے جیت لیا۔میچل مارش نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔