کراچی ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈزکا اعلان کردیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی جبکہ ونڈے سیریزکے لیے 17 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ دونوں فارمیٹ میں کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ ان کے نائب شاداب خان کو مقررکیا گیا ہے۔ ٹی 20 اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد نواز، شاہین آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ونڈے اسکواڈ بابر اعظم، شاداب خان آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔