ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی تین میچ کی ونڈے کرکٹ سیریز 8 جون سے شروع ہورہی ہے جس کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ملتان پولیس سمیت دیگر ادارے پاک۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز جیسے بڑے ایونٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، 5 سے 13 جون تک ضلع کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے گا۔ کرکٹ اسٹیڈیم کے ارد گرد کے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں، شہر کے تمام ہوٹلز وغیرہ میں مقیم افراد کی جانچ کی جارہی ہے۔