ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے پاکستان کا یکم جون سے تربیتی کیمپ

   

لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پی سی بی نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین3ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔ حالیہ سیاسی اتھل پتھل کے درمیان اندیشہ ہوا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور شاید ممکن نہ ہو مگر اب امید بندھی ہے۔ آسٹریلیا کے ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو جہت ملی ہے۔