ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد آرچر پر شدید تنقید

   

ساوتھمپٹن۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ساوتھمپٹن ٹسٹ میں شکست کے بعد انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر تنقید کی زد میں آگئے۔ماہرین کی رائے میں آرچر نے اتنی تیز بولنگ نہیں کی جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں، لیکن سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ آرچر بہترین بولر ہیں اور وہ کپتان ہوں تو آرچرکوکبھی ٹیم سے باہر نہ کریں۔آرچر پہلی اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے 45 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا لیکن ان کا یہ اسپیل ٹیم کو فتح نہ دلا سکا۔ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ٹینو بیسٹ نے آرچر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میچ میںآرچر نے اس رفتار سے بولنگ نہیں کی جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں، لیکن سابق انگلش کپتان مائیکل وان آرچر کے دفاع میں سامنے آئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی بولر کے لیے ہرگیند 90 میل فی گھنٹہ سے کرنا ناممکن بات ہے۔انہوں نے کہا کہ بریٹ لی شعیب اختر بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے، دونوں کے پاس رفتار کے ساتھ معیار تھا، لیکن آرچر ابھی نوجوان ہیں انہیں امید ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ وہ تجربہ بھی حاصل کریں گے۔