ممبئی ۔ 11 فبروری (ایجنسیز) ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی T20 ورلڈکپ کے آج انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دیکر گروپ سی میں برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈیز نے 196/6 اسکور کئے جس میں میان آف دی میچ شرفین رودرفورڈ کے 76 ناٹ آوٹ رنز (42 گیندیں) شامل ہیں۔ جوابی اننگز میں ہیری بروک کی انگلش ٹیم ایک اوور قبل 166 پر آل آوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنرس نے شاندار بولنگ کی۔ دن کے دیگر میچ میں آسٹریلیا نے گروپ بی میں آئرلینڈ کو باآسانی 66 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کے 182/6 کے جواب میں آئرلینڈ 115 پر آل آوٹ ہوگیا۔