ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 77 رنز پر ڈھیر کردیا

   

برج ٹاؤن ۔ 26جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اورویسٹ انڈیزکے درمیان کیریبیائی سرزمین پرکھیلی جارہی ٹسٹ سیریزکی شروعات مہمان ٹیم کے لئے کسی ڈراؤنی خواب سے کم نہیں کیونکہ مہمان ٹیم کوٹسٹ کے دوسرے دن محض 77 رنوں پرڈھیر ہوگی اوراس کے ساتھ ہی میچ میں گرفت مضبوط کرلی ہے۔ بھلے ہی ویسٹ انڈیزٹیم گزشتہ کچھ وقت سے کمزورسمجھی جاتی رہی ہو، لیکن میزبان بولروں غیر معمولی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔کینیٹن اوول برج ٹاون میں کھیلے جارہے اس ٹسٹ کیمرروچ نے 11 اووروں میں محض 17 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کرلئے۔ جیسن ہولڈر اور الجاری جوسف نے ان کا اچھا ساتھ نبھایا اورفی کس 2 وکٹیں لی ۔ شینن گیبریل کو ایک وکٹ ملا۔ انگلینڈ کے7 بیٹسمینں دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہیں کرسکے اور پوری ٹیم میں کوئی بھی20 سے زیادہ کا اسکورنہیں بناپایا۔ کیٹون جونگنس17 رن کے ساتھ ٹاپ اسکورررہے۔ وہیں جانی بیرسٹو (12)، سیم کرن (14) اورعادل رشید (12) نمایاں رہے۔ گزشتہ 10 برسوں میں یہ چوتھا موقع ہے جب ویسٹ انڈیز نے اپنی مخالف ٹیم کو100 سے کم کے اسکورپرآوٹ کیا ہے۔ 2009 میں انہوں نے انگلینڈ کو کنگسٹن میں51 رن پرآل آوٹ کیا تھا۔ کپتان جیسن ہولڈر (ناٹ آوٹ 202) کی تاریخی ڈبل سنچری اور شین ڈاورچ (ناٹ آوٹ 116) کی شاندار سنچری سے ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز 628 رن کا انتہائی مشکل نشانہ دیا ہے اور دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 56/0 رنز اسکور کرلئے ہیں۔