ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو T20 سیریز میں شکست دی

   

جمیکا: ویسٹ انڈیز نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھی کپتان نیکلولس پورن کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مہمان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔ دوسرا میچ میزبانوں نے جیتا۔ تیسرے و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم بیس اوورز میں 163/5 بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ آصف حسین 50 اور لٹن داس 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹارگٹ 18.2 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرکے میچ اور سیریز جیت لی۔ کپتان پورن نے صرف 39 گیندوں پر 74 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، جبکہ کائل میئرز نے 55 رنز بنائے۔ پورن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف سیریز قرار دیا گیا۔