تروبا (ٹرینیڈاڈ) ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز میں 13 چھکے لگائے جس کی بدولت اس نے دوسرے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 30 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں پر 179 رنز بنائے جب اسے پہلے بیٹنگ کے لیے مدعوکیا گیا۔ ایک موقع پر 14 اوورزکے بعد ویسٹ انڈیزکا اسکور چار وکٹوں پر 114 تھا۔ شائی ہوپ نے 22 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔کپتان روومین پاول نے 22 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور چار اوورزکے بعد وہ بغیرکسی نقصان کے 57 رنز بنا چکے تھے لیکن اس اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور ان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کو آخری چار اوورز میں 42 رنز درکار تھے لیکن ان کی اننگز ناکام ہوگئی۔ ان کی جانب سے اوپنر ہینڈرکس نے 18 گیندوں پر 44 رنز بنائے جس میں ان کی ٹیم کے چھ چھکوں میں سے دو چھکے شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے لیے روماریو شیفرڈ نے چار اوورز میں 15 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔. ان کا شمر جوزف نے خوب ساتھ دیا جنہوں نے 31 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ منگل کو اس مقام پر کھیلا جائے گا۔