پالی کلے۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔ میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں پر 155رنزبنائے۔ داسون شناکا نے31رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ فیبین ایلن نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 17اوورزمیں تین وکٹوں پر عبورکرلیا۔ برینڈن کنگ اورشائی ہوپ نے فی کس 43 رنزبنائے۔ آندرے رسل 40 رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔ انہیں میچ اور سیریزکا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔
