ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو ووسرے ونڈے میں 6 وکٹ سے ہرایا

   

ایشان کشن کی نصف سنچری رائیگاں‘سیریز 1-1سے برابر‘ کل تیسرا اور آخری میاچ

پورٹ آف اسپین :ویسٹ انڈیز نے ہندستان کو ایک روزہ میچ کے دوسرے مقابلے میں چھہ وکٹ سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا کی بیاٹنگ انتہائی خراب رہی۔ویسٹ انڈیز نے 4وکٹ کے نقصان پر ہندوستان کی جانب سے دیا گیا جیت کا نشانہ حاصل کر لیا۔اوپنر ایشان کشن (55) کی نصف سنچری کے باوجود ہندوستانی ٹیم ہفتہ کو دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے سامنے صرف 182 رن ہی بنا سکی۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ہندوستانی ٹیم 40.5 اوور میں 181 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی اور روماریو شیفرڈ نے تین‘ تین وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف نے دو جبکہ جیڈن سیلز اور یانک کریا نے ایک‘ ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستان نے روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے تجربے کے بغیر اس میچ میں جانے کا فیصلہ کیا۔ روہت کی غیر موجودگی میں شبھمن گل اور ایشان کشن اننگز کا آغاز کرنے اترے۔ اس جوڑی نے پہلے پاور پلے میں سمجھ بوجھ کے ساتھ کھیلا اور ہندوستان نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 10 اوور میں 49 رنز جوڑے۔گل کشن نے پہلی وکٹ کے لیے اچھی شراکت داری کی اور اپنی اننگز کا پہلا بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں گل گڈاکیش موتی کا شکار بنے۔ گیل نے 49 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 34 رن بنائے اور ان کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کا گرنا شروع ہو گیا۔دو میچوں کی اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد کشن 55 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر کے بلے باز اوپننگ جوڑی جیسا تحمل نہ دکھا سکے جس کا فائدہ ویسٹ انڈیز کو ہوا۔ کشن کو آؤٹ کرنے کے بعد روماریو شیفرڈ نے اکشر پٹیل (ایک) کا شکار کیا جبکہ ہاردک پانڈیا سات رن بنانے کے بعد جیڈن سیلز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔سنجو سیمسن (نو) کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہندوستان کی آدھی ٹیم 113 رن پر پویلین لوٹ گئی۔ سوریہ کمار یادو نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو کچھ دیر کے لیے سنبھالا، تاہم موتی نے سوریہ کمار کو آؤٹ کرکے ہندوستان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کردیں۔ اس سے قبل جڈیجہ بھی شیفرڈ کا شکار ہو چکے تھے۔ سوریہ کمار نے 25 گیندوں پر 24 رن بنائے جب کہ جدیجہ صرف 10 رن بنا سکے۔ہندستان نے اپنا ساتواں وکٹ سوریہ کمار کی صورت میں 148 رن پر گنوایا جس کے بعد ونڈیز کو مہمان ٹیم کی اننگز ختم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ جوزف نے شاردول ٹھاکر (16) اور عمران ملک (0) کو آؤٹ کیا، جبکہ مکیش کمار (چھ) موتی کا شکار ہوئے۔ کلدیپ یادو 23 گیندوں پر آٹھ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔اس طری ویسٹ انڈیز نے 6وکٹوں سے یہ میاچ جیت لیا جبکہ ابھی 80گیندین باقی تھیں۔تین میاچس کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی ۔شائی ہوپ کو 63ناٹ اوٹ رنز بنانے پر مین آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا۔پہلا میاچ ہندوستان نے پانچ وکٹوں سے جیتا تھا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میاچ یکم اگسٹ کو کھیلا جائے گا ۔