ویسٹ انڈیز پر بڑا جرمانہ

   

سینٹ لوسیا۔ ویسٹ انڈیز پر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں سست اوور ریٹ کے لئے میچ فیس کا60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے چھ نشاناتکاٹ دیئے گئے ہیں۔مقررہ وقت میں تین اوور کم ڈالنے کے سبب کریگ بریتھویٹ کی ٹیم پر میچ ریفری کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رچی رچرڈسن نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے ۔ کم ازکم اوور ریٹ کی خلاف ورزی سے متعلق آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.22 کے مطابق کھلاڑی اپنی20 فیصد میچ فیس گنوا دیں گے اگر ان کی ٹیم میچ کے ہر اوورکو مقررہ وقت میں ڈالنے میں ناکام رہتی ہے ۔اس کے علاوہ آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کھیلنے کی صورت میں دفعہ 16.11.2 کے مطابق ہر اوور کم کرنیکے لئے جرمانے کے طور پر ٹیم کے دو نشانات کاٹے جائیں گے ۔ نتیجتاً ویسٹ انڈیز نے بھی اپنی پوائنٹ فہرست سے چھ چمپئن شپ پوائنٹ گنوا دیئے ۔