ویسٹ انڈیز کو تیسرے ونڈے میں بھی شکست

   

ملتان۔ شاداب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ونڈے انٹرنیشنل میں 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔شاداب نے کیرئیر کے بہترین 86 رنز بنائے جبکہ امام الحق نے 62 رنز بنائے ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 269 رنزاسکور کئے ۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر نکولس پوران کے بہتر آف اسپن کے سامنے ڈگمگا گیا، جس کے بعد شاداب نے چارج سنبھال لیا۔ پورن نے 48 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی اننگز کے دوران دھول کے طوفان کی وجہ سے میچ ایک گھنٹے کے لیے روکا گیا جس سے میچ کو 48 اوورز تک محدود کر دیا گیا لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم 37.2 اوورز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے اسپنرز کے خلاف جدوجہد کی اور ان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر شاداب (4-62) اور محمد نواز (2-56) کے خلاف ناکام ہوگیا۔کیریبین ٹیم کی جانب سے ساتویں نمبر کے بیٹر عقیل حسین نے 37 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل ہیں۔