ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی دوبارہ ناکامی پر کوچ مایوس

   

کنگسٹن ۔ یکم ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے ساتھ دوسرے ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز سخت جدوجہد کرتے ہوئے سات وکٹس کے نقصان سے 87 رنز بناسکی جس پر ٹیم کوچ فلائیڈ ریفر نے سخت مایوسی کااظہار کیا ہے ۔ ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کی خرابی کا آغاز اس وقت ہوا جبکہ ہندوستانی پیسر جسپریت بمرہ نے اپنی ہیٹ ٹرک کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے ابتدائی پانچ وکٹس (6/16) حاصل کرلئے ۔ ریفر نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر سخت افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب گیند آرہی ہو تو جتنا دیر سے ہوسکے اُتنی دیر بعد اُس کو کھیلنا چاہئے ۔ ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کے ہندوستانی بلے بازوں نے چھکے چھڑادیئے جبکہ بلے باز ہنوماں وہاری (111 رنز ) اور ایشانت شرما نے (57 رنز ) کا اسکور کھڑا کیا ۔ ان دونوں بلے بازوں نے ہندوستان کی پہلی اننگز کے 416 رنز میں اپنا بھرپور تعاون دیا ۔ ویسٹ انڈیز کے سب سے کامیاب گیند باز جیسن ہولڈر رہے جنھوں نے ہندوستان کے 5 وکٹس حاصل کئے ۔