پورٹ آف اسپین۔ ہندوستانی کوچ راہول ڈراویڈ نے گزشتہ روز سیریز کے تیسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیزکا کلین سوئپ کرنے والی نوجوان ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔شکھر دھون پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے جن کی قیادت میں ٹیم نے ویسٹ انڈیزکو ان کی سرزمین پر کلین سویپ کیا۔ڈراویڈ نے آخری ونڈے کے بعد کہا ہم یہاں ایک نوجوان ٹیم کے ساتھ آئے تھے۔ انگلینڈ میں سیریز کھیلنے والے زیادہ ترکھلاڑی یہاں نہیں ہیں لیکن سب نے اچھا کھیلا۔ انہوں نے تینوں میچوں میں زبردست پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔کچھ میچ قریب تھے اور ایسے میچ جیتنا نوجوان ٹیم کے لیے اچھی علامت ہے۔ اچھی کپتانی کی علامت ہے ۔ شاندار کارکردگی کے لیے آپ سب کو خراج تحسین۔دھون نے کہا کہ نوجوان ٹیم آگے بڑھ کر مزید کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے۔ہم معاون عملے اور ٹیم کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کے تعاون کا مشکور ہوں۔ بولروں اور بیٹرس دونوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا یہ بہت نوجوان ٹیم ہے اور اس نے کامیابی کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ آپ سب کو بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔دھون نے آخر میں کہا ہم کون ہیں۔ چیمپئنز۔اب دونوں ٹیمیں جمعہ سے ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔