باربڈوز۔6؍اکتوبر ( ایجنسیز)ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے برنارڈ جولین کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ برنارڈ جولین 1975 کے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اہم رکن تھے، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 18 وکٹیں لیں۔ وہ بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر تھے جن کی گیند دونوں جانب حرکت کر سکتی تھی۔1975 کے ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی ٹیم کی فتح میں کلیدی رہی۔