ویسٹ انڈیز کے لئے حالات مشکل

   

اولڈٹریفورٹ۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابتدائی سیشن سے ہی مشکلات کا شکار ہوئی جیسا کہ وہ کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانے کے تعاقب میں پریشانی سے دوچاررہی۔یادرہے کہ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں بھی اسٹیورٹ براڈ نے کافی پریشان کیا ہے۔