فلوریڈا ۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین باسل کا انتقال ہوگیا ہے۔ 1970 میں وڑڈن آف دی ایئر کا ایوارڈ پانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین باسل بوچر 86 سال کی عمر میں چل بسے۔ وہ امریکی ریاست فلوریڈا میں زیر علاج تھے۔
سیڈل باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے تیار
سڈنی۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) زخموں سے پریشان آسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ نیوزی لینڈ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے منتخب فاسٹ بولر پیٹر سیڈل نے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ اور سخت چیلنج کیلئے تیار ہیں کیونکہ کم عمری سے ہی باکسنگ ڈے ٹسٹ کھیلنا ان کا خواب ہے۔