ویسٹ انڈیز ۔ آسٹریلیا ٹیمیں کورونا سے محفوظ

   

برج ٹاؤن : آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے 152 افراد کے کورونا معائنے کی رپورٹ منفی آئی ہے جیسا کہ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ونڈے مقابلے کا ٹاس ہونے کے بعد مقابلے کو ملتوی کردیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کے ہمراہ عہدیدار بھی میدان سے واپس اپنے ہوٹلس میں چلے گئے تھے۔ دوسرے ونڈے کو اِس لئے ملتوی کردیا گیا تھا کیوں کہ ایک ایسے شخص کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کا تعلق کھلاڑیوں سے نہیں تھا لیکن احتیاطی طور پر مقابلے کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 152 افراد کے کورونا معائنے کی منفی رپورٹ آنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ باربادوس حکومت اور صحت کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد رواں سیریز کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔