ورنگل۔5 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ نیشنل گرین کرپس (Telangana National Green Corps) کی جانب سے ایک ضلعی سطح کا ’ویسٹ ٹو ویلتھ ‘ نمائش کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔جس میں حسن پرتی منڈل واٹر فلٹر بیڈ کے پاس موجود انصار ہائی اسکول برائے یتمیٰ کی دسویں جماعت کی طالبہ علم القمہ شمیم اور نویں جماعت کے طالب علم محمد فرحان نے ضلع سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا۔ان دو طالب علموں نے ضلع ناظم تعلیمات واسنتی کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کیا۔انصار ہائی اسکول کے دو طلباء ضلع سطح پر تیسرا نعام حاصل کرنے پر انصار ہائی اسکول کے چیرمین جناب محمد عبدالحنان اور دیگر ذمہ داروں نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔پروگرام میں سکریٹری مجاہد عرفان، پرنسپل جناب چرنجیوی ،جناب سید عمر فاروق ،جناب وہاج الحق ،پی ٹی ای سہیل خان اور اسکول کے عملہ نے شرکت کی۔