حاجی پور: بہار میں ویشالی ضلع پویس نے مختلف تھانہ علاقوں سے 690 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ 8 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے بدھ کی رات دیر گئے ضلع کے پاٹے پور تھانہ علاقے کے تحت واقع بردیہا گاؤں میں ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ٹرک پر لدے انگریزی شراب کے 416 کارٹنوں کو موقع سے ضبط کیا گیا۔ منیش کمار ، اتل کمار ، سروج کمار ، ورون رائے ، راجکمار رائے ، انیل کمار مہتو سمیت آٹھ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے پاس سے نقدی ، تین کاریں ، دو پک اَپ وین اور ایک بولیرو قبضہ میں لی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع کے ودوپور تھانہ علاقہ کے پان پور چوک پر واقع ایک کھیت سے چہارشنبہ کی رات ایک پک اپ وین پر بھری 274 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی۔ موقع سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
