حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) ویلاز کی تعمیر کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے اور لاکھوں روپئے ہڑپنے والی ایک شاطر خاتون کو سائبر آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی میڑچل زون کوٹی ریڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 48 سالہ گدم وجیہ لکشمی ساکن نظام پیٹ کو ایرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ گرم وجیہ لکشمی نے سال 2018 میں کمپنی لکشمی کنٹراکٹس قائم کی اور گراہکوں کو راغب کرنے کیلئے ویلاز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا اور عوام کو پیش کیا اور مارکٹ میں بہترین کنسٹرکشن کا دعوی کرتے ہوئے سرمایہ داری حاصل کی ۔ سوئمنگ پول ، یوگا ، پلے گراؤڈ ، انڈور اور آوٹ ڈور اسپوسٹس کی سہولیات کی پیشکش کرتے ہوئے عوام سے بھاری رقم وصول کرلی ۔ اور ایک عرصہ گذرنے کے باوجود بھی سرمایہ کاری سے کئے وعدے کی کوئی تکمیل نہیں کی گئی اور نہ ہی ویلاز کو منصوبہ کے مطابق تعمیر کیاگیا ۔ اس بات پر نارض دھوکہ دہی کا شکار متاثرین نے پولیس میں شکایت کردی ۔ اس شاطر گرم لکشمی کے خلاف دنڈیگل پولیس اسٹیشن میں 7 مقدمہ درج ہیں۔ پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ ع