ویلفیر ڈپارٹمنٹس میں 12 ہزار مخلوعہ جائیدادیں

   

حیدرآباد : ریاست کے ویلفیر محکمہ جات میں کئی مخلوعہ جائیدادیں ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی بہبود میں 8 ہزار سے زائد اقامتی اسکولس اساتذہ کی جائیدادیں مخلوعہ ہونے کی حکومت نے نشاندہی کی ہے۔ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ جملہ 12 ہزار سے زیادہ جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ بی سی ریزیڈنشیل میں 3500 سے زیادہ جائیدادیں۔ ایس ٹی ریزیڈنشیل اسکولس میں تقریباً 1000 ایس ٹی گروکل میں 1400 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ جی سی سی کارپوریشن اور دوسرے شعبوں میں جملہ 4 ہزار جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ ایس سی بہبود میں 2 ہزار جائیداد مخلوعہ ہیں۔ اقلیتی بہبود میں 1500 اساتذہ کی جائیداد مخلوعہ ہیں۔ چیف منسٹر نے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے 50 ہزار جائیدادوں پر تقررات کرنے کی تیاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام محکمہ جات کے پرنسپل سکریٹریز اور سکریٹریز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے محکمہ جات کے مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست حکومت کو پیش کردی۔ مختلف محکمہ جات اپنی اپنی فہرست تیار کرنے میں مصروف ہے۔