ویلنٹائن ڈے : اندور میں نوجوان کی زنخہ سے شادی

   

اندور 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک نوجوان اور ایک زنخے نے جمعرات کو شادی کرلی۔ 30 سالہ جنید خان اور 32 سالہ زنخہ جیا ایک مقامی مندر میں ہندو رسوم کے مطابق ایک دوسرے کے گلے میں پھول کا ہار ڈالتے ہوئے ’شادی کے بندھن‘ میں بندھ گئے۔ ’دلہن‘ جیا نے کہاکہ ’ہم گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کے دام اُلفت میں گرفتار تھے اور تعلقات کو باضابطہ بنانے کے لئے شادی کرچکے ہیں‘۔ جنید خاں نے کہاکہ ’ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ’ازدواجی بندھن میں بندھتے ہوئے ہمیں واقعی کافی خوشی ہورہی ہے۔ میں اپنی جیون ساتھی کو ہمیشہ خوش رکھوں گا‘۔ جیا ایک سماجی کارکن ہے اور ہم جنس پرستوں، زنخوں کی برادری کیلئے کام کرنے والی ایک این جی او (غیر سرکاری تنظیم) ’بدلاؤ‘ سے تعلق رکھتی ہے۔