نیویارک ۔ میکسیکو میں ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر 660 سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 74 برس کے فرانسسکو کالوو اور روسالبہ سلوا کی بھی شادی ہوئی ہے، اس جوڑے کی ملاقات پانچ برس قبل ہوئی تھی۔ سلوہ بیوہ تھیں اور انہوں نے نہیں سوچا تھا کہ وہ پھر سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ میرے پاس ایک اور موقع ہوگا۔اس تقریب میں شہر کی انتظامیہ اور شادی کرنے والے جوڑوں کے خاندانوں نے بھی شرکت کی تھی۔ جوناتھن گارشیا کے لیے اجتماعی شادی کی تقریب ایک خاندانی روایت ہی ہے۔