حیدرآباد۔/15 فروری، ( سیاست نیوز) ملک میں پہلی ٹرانسجینڈر کی شادی بڑی دھوم دھام سے تمام روایتی رسومات کے ساتھ انجام پائی ہے۔ جس میں دوست احباب، رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے جوڑے کو آشیرواد دیا ہے۔ کیرالا میں یہ منفرد شادی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب دونوں ٹرانسجینڈرس شیام ایس پربھا، مانو کارتیک ایک دوسرے سے گذشتہ 10 سال سے محبت کرتے ہیں دونوں ایک خانگی ادارہ میں کام کرتے ہیں۔ ان کی ابتدائی ملاقات آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا جنہیں دونوں کے ارکان خاندان نے قبول کرلیا۔ جس کے بعد تبدیلی جنس کرتے ہوئے دونوں نے ’ یوم عاشقان ‘ ( ویلنٹائن ڈے ) کے موقع پر 14 فروری کو کیرالا میں شادی کرلی۔ اس شادی میں ٹرنسجینڈرس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دولہا اور دولہن نے 14 فروری کو شادی کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں آشیرواد دینے کی عوام سے اپیل کی۔ ن