ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

   

ممبئی : بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے سدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے فلم بینوں کے دلوں میں انمت نقوش چھوڑے ہیں۔6 اکتوبر 1946 میں پاکستان کے پیشاور میں پیدا ہوئے ونود کھنہ نے گریجویشن کی تعلیم ممبئی سے پوری کی۔ اسی دوران انہیں ایک پارٹی کے دوران ڈائریکٹر پروڈیوسر سنیل دت سے ملنے کا موقع ملا۔ سنیل دت ان دنوں اپنی فلم ’من کامیت‘ کے لئے نئے چہرے کی تلاش میں تھے ۔ انہوں نے فلم میں ونود کھنہ سے بطور معاون ہیرو کام کرنے کی پیش کش کی جسے ونود کھنہ نے بخوشی قبول کرلیا۔سال 1968 میں ریلیز فلم من کامیت باکس آف پر سوپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ونود کھنہ نے اپنے چار دہائیوں پر مشتمل فلمی کیرئر میں تقریباً 150 فلموں میں اداکاری کی اور 27 اپریل 2017 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔