نئی دہلی، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ویلور لوک سبھا حلقہ کیلئے الیکشن جسے پیسہ کی طاقت کے بیجا استعمال کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا، اب 5 اگست کو منعقد کیا جائے گا، الیکشن کمیشن جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ ویلور میں 18 اپریل کو پولنگ ہونا تھا۔ کمیشن نے کہا کہ اوڈیشہ میں پٹکورا اسمبلی سیٹ کیلئے چناؤ 20 جولائی کو ہوگا۔ وہاں کا الیکشن دو مرتبہ ملتوی کیا گیا تھا؛ پہلے بیجو جنتادل امیدوار کی موت کے سبب اور بعد میں سائیکلون فانی کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔