ویلکم 3 سے انیل کپوراور نانا پاٹیکر باہر

   

ممبئی:فلم مداحوں نے 2007 کی بالی ووڈ فلم ویلکم کو پسندکیا۔ بعد ازاں سال 2015 میں اس کا دوسرا حصہ ریلیز ہوا۔ اسے شائقین کی جانب سے بھی اچھا پیار دیاگیا۔ اسی دوران گزشتہ دنوں خبرآئی تھی کہ ویلکم 3 بننے جا رہی ہے۔ یہ خبر سنتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔ اس فلم کے بارے میں ایک تازہ ترین خبرسامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ انیل کپور اور نانا پاٹیکرکو فلم سے نکال دیاگیا ہے۔ بالی ووڈ خبری کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویلکم 3 میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر نظر نہیں آئیں گے۔ سنجے دت اور ارشد وارثی ان کی جگہ لینے جا رہے ہیں۔ پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا اس بارکچھ نیاکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی ویلکم 3 میں بھی واپسی ہوئی ہے۔