ویملواڑہ میں مسلم مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

   

مسلم جے اے سی کے وفد کی رکن اسمبلی اے سرینواس سے نمائندگی

ویملواڑہ ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ مسلم جوائنٹ ایکشن آرگنائزیشن متحدہ کریم نگر کے صدر سیدر سول کی قیادت میں ایک وفد نے رکن اسمبلی ویملواڑہ حلقہ اسمبلی آدی سرینواس کو ویملواڑہ آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے پاس ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور درخواست کی کہ ویملواڑہ ٹاؤن میں واقع شادی خانہ فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔ قبرستان کے لئے جگہ مختص کی جائے۔ ماضی میں جن اقلیتی قرضوں کے لئے درخواستیں دی گئی تھیں ان میں سے 100 فیصد درخواستوں کو منظور کیا جائے۔ وفد نے ویملواڑہ حلقہ کہ ہر منڈل میں ایک شادی خانہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے وہپ آدمی سرینواس سے ایک لائبریری قائم کرنے کی بھی اپیل کی جس پر ایم ایل اے گورنمنٹ وہپ آدی سرینواس نے مذکورہ مطالبات کی تکمیل کا تیقن دیا۔ اس پروگرام میں سینئر رپورٹر حبیب پاشاہ ، کانگریس پارٹی کے سینئر کارکن پیر محمد، کانگریس پارٹی کے کارکن سید صابر، سید اطہر الرحمن، اسمعیل، فیصل و دیگر نے شرکت کی۔