ویملواڑہ میں کانگریس امیدوار کو صرف ایک ووٹ

   

حیدرآباد 25 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس کے لئے حیرت انگیز نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویملواڑہ میونسپلٹی سے کانگریس امیدوار نے وارڈ ممبر کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا جہاں انھیں صرف ایک ہی ووٹ ملا۔ دوسری طرف انھیں نوٹا کے پانچ ووٹ ملے جبکہ 14 ووٹوں کو مسترد کردیا گیا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران پتہ چلا کہ کانگریس کے امیدوار مسز ناگرنی ایسراولی نے ویملواڑہ میونسپلٹی کے وارڈ 17 سے مقابلہ کیا تھا۔ لیکن انھیں صرف ایک ووٹ ملا جو خود اُن کا تھا۔ ایک اور امیدوار گنٹی بھوانی کو بھی صرف ایک ووٹ ملا۔ جبکہ آزاد امیدوار کو منتخب قرار دیا گیا۔ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر پونم پربھاکر نے تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس امیدواروں کو اِن انتخابات میں ایک بھی ووٹ نہیں ملا ہے۔