ویملواڑہ میں یوگا ڈے تقریب کا انعقاد

   

ویملواڑہ /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر ویملواڑہ عدالت کے سینئیر سیول جج رویندر ، جونئیر سیول جج جیویتری مائی نے وکلاء کے ساتھ یوگا ڈے میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر وکلاء سنگم کے صدر پنٹیا راجو، اے جی پی صدر آنندم ، خاتون وکیل نسیمہ ناصری کے علاوہ سینئیر ایڈوکیٹ طاہر پاشاہ ، ستیہ نارائنہ ریڈی ، انیل کمار، جناردھن ، اے راجو، مہیش کمار کے علاوہ کورٹ کے ملازمین دیگر نے یوگا ڈے میں حصہ لیا ۔
آلودہ پانی کے استعمال سے 15افراد بیمار
گلبرگہ 21جون:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلقہ اوراد ضلع بیدر کے گائوں کرکھیال میں منگل کے دن آلودہ پانی پینے کے سبب 15افراد بیمارر ہوگئے ہیں ۔ متاثرہ افراد نے شکایت کی ہے کہ انھیں پیر کی رات سے قئے ہورہی ہے اور پیٹ میں درد محسوس ہورہا ہے۔ ان افراد کو اوراد تعلقہ کے ہسپتال میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ میڈیکل آفیسر رمن پلک وار نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ افراد آلودہ پانی پینے کے سبب ہی بیمار ہوئے ہیں۔