ممبئی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے پیرکو یہاں ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کی کھلاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ساتھ 3.4 کروڑ روپے کی بڑی رقم حاصل کی ہے جبکہ کی ان کی بنیادی قیمت 50 لاکھ تھی، آر سی بی اور ممبئی انڈینز (ایم آئی) اسمرتی کی خدمات کے لیے ایک شدید مسابقت کی تھی، اسمرتی نے اوپننگ کے ساتھ ساتھ کپتانی کی سہولت بھی پیش کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ 18 نمبرکی جرسی پہنتی ہیں، جو وہی نمبر ہے جو ویراٹ کوہلی مردوں کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آر سی بی کے لیے پہنتے ہیں۔ ممبئی اس وقت آر سی بی، دہلی کیپٹلز (ڈی سی) اور یوپی وارئیرس کے ساتھ کپتان ہرمن پریت کور کی خدمات حاصل کرنے کے لیے دوڑ میںشامل تھا، جس کے نتیجے میں انہیں 1.8کروڑ میں ممبئی نے حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کی کپتان سوفی ڈیوائن کو 50 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر آر سی بی کو فروخت کیا گیا۔آسٹریلیا کی آف اسپن آل راؤنڈر ایشلی گارڈنر کا مقابلہ ایم آئی اور واریرز نے کیا تھا، لیکن گجرات جائنٹس نے اسے 3.2کروڑ میں حاصل کیا۔آر سی بی اورڈی سی پریمیئر آسٹریلیائی تیز رفتار آل راؤنڈر ایلیس پیری کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کی لیکن آرسی بی نے انہیں 1.7 کروڑ میں لیا ۔گجرات اور دہلی دونوں انگلینڈ کی بائیں ہاتھ کی اسپنر سوفی ایکلسٹون کو چاہتے تھے، لیکن واریرز نے انہیں1.8کروڑ میں حاصل کیا۔ پہلے مرحلے سے صرف ویسٹ انڈیز کے کپتان ہیلی میتھیوز فروخت نہیں ہوئی۔ہر کوئی مندھانا اور پیری کو جانتا ہے، ہم ان لوگوں کے لیے بہت پرعزم تھے جنہیں ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ہم ایسے اچھے کھلاڑی حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ مندھانا، پیری اور ڈیوائن کو ملنا ہمارے لیے ایک خواب کا نتیجہ ہے۔ اسمرتی کو بہت کچھ ملا ہے۔ کپتانی کا تجربہ ہے اور وہ ہندوستانی حالات سے واقف ہے اس لیے بہت زیادہ امکان ہے (وہ کپتان ہوں گی)، مائیک ہیسن، ڈائریکٹر آف کرکٹ آر سی بی نے پریس کانفرنس میں کہا۔