ویمنس انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری پر 10 فیصد کی سبسیڈی

   

سلطان پور میں پارک کے افتتاح کے بعد کے ٹی آر کا اعلان ، حکومت خواتین کی ترقی میں مکمل تعاون کرے گی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر ائی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے ریاست میں خواتین کے صنعتی پارک میں سرمایہ کاری پر 10 فیصد رعایت ( سبسیڈی ) کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی ترقی میں مدد حاصل ہو ۔ خاتون صنعت کاروں کی حکومت کی جانب سے مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ہر قسم کی مدد و تعاون کیا جائے گا ۔ کے ٹی آر نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر سلطان پور ضلع سنگاریڈی میں ویمنس انڈسٹریل پارک کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خاتون صنعت کاروں کی جانب سے قائم کردہ فلو انڈسٹریل پارک پائلن کی نقاب کشائی بھی انجام دی ۔ بعد ازاں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ وی ہب واحد مرکز ہے جو خاتون صنعتکاروں کے لیے قائم کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں قائم ہوئے وی ہب کی سی ای او کی حیثیت سے دپتی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے خواتین کو وی ہب کا دورہ کرتے ہوئے صنعت کاروں کی حیثیت سے ترقی کرنے کا مشورہ دیا ۔ وی ہب نے تاحال 2,194 اسٹار ٹپس کو ڈیزائن کیا ہے ۔ جس کے لیے 66.3 کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ، اسٹار ٹپ کو فنڈز مختص کرنے سے 2,800 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ کے ٹی آر نے واضح کیا کہ ملک میں پہلی مرتبہ خواتین صنعت کاروں کے لیے اُدیامیکا کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعہ خاتون صنعتکاروں کو مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ ان کے مسائل اور شکایتوں کو بھی دور کیا جائے گا ۔ ادیامیکا پروگرام کے تحت ایک مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ اس کمیٹی کے ذریعہ عمل ، جائزہ اور مراعات فراہم کی جائیں گی ۔ کے ٹی آر نے کارپس فنڈ برائے سہولیات تجارت تشکیل دینے پر زور دیا ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت نے کہا کہ وہ عالمی معیار کی مصنوعات کے ساتھ ترقی کی امید رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے قیام کے لیے ٹی ایس آئی پاس کے ذریعہ اندرون 15 یوم منظوری دی جارہی ہے ۔ تاحال 18 ہزار صنعتوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ خانگی شعبوں میں لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ ساری دنیا کو ویکسین کی فراہمی میں حیدرآباد مرکز میں تبدیل ہوگیا ۔ ایرو اسپیس ، ڈیفنس ، ہیلت کیر شعبوں کے علاوہ فوڈ پراسیسنگ شعبہ میں بھی روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ حیدرآباد ، فارماسٹیکل آف انڈیا میں تبدیل ہوگیا ۔۔ ن