پاکستان کو 99 تک محدود رکھنے کے بعد مندھنا کی ہاف سنچری
برمنگھم : ہندوستان نے کامن ویلتھ گیمز ویمنس کرکٹ میں پاکستان کو شکست فاش دینے کا نشانہ آج بخوبی پورا کیا۔ بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم وقفہ وقفہ سے وکٹیں کھوتی رہی، جن میں تین تو آخری اوور کی ہیں، یہاں تک کہ کٹر حریفوں کو 18 اوورز میں 99 پر سمیٹ دیا گیا۔ معمولی نوعیت کی بیٹنگ کے علاوہ پاکستانی بیاٹرز میں تال میل کی بھی کمی نظر آئی جس کی عکاسی تین رن آؤٹ سے ہوتی ہے۔ سنیہہ رانا اور رادھا یادو نے فی کس دو وکٹ لئے۔ 100 رنز کے آسان ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے انڈین ٹیم نے اندرون 12 اوورز جیت مکمل کی۔ لیفٹ ہینڈر سمرتی مندھنا نے 31 گیندوں میں ہاف سنچری بنائی اور 63 رنز (42 گیندیں) پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان اپنے گروپ میں سرفہرست ہے۔