ویمنس T20 کرکٹ میچ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف شکست

   

ویلنگٹن۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب کپتان سمرتی مندھنا نے کہا کہ وہ 18 تا 20 اوورس تک مسلسل کھیلنا چاہتی ہیں تاکہ ٹیم کو مضبوط سہارا دے سکے۔ مندھنا نے T20 کے پہلے میچ میں 34 گیندوں میں 58 رنز بنائے۔ اس کے باوجود پوری ٹیم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ اس کو جیت کیلئے 160 رنز درکار تھے۔ مندھنا نے کہا کہ ان کی اور جمیمہ کی وکٹس نہایت اہم تھیں اور جب 160 رنز کا ہدف ہو تو رن ریٹ بھی 7 تا 8 کے درمیان ہونا چاہئے اور کہا کہ وہ آج خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائی لیکن آئندہ اس کا خیال رکھے گی اور وہ 20 اوورز تک مسلسل کھیلنا چاہتی ہیں کیونکہ ابتدائی آرڈر کو کبھی بھی ناکام نہیں ہونا چاہئے۔ مندھنا نے ہندوستانی خاتون کرکٹ کھلاڑی کی وہ پہلی خاتون ہے جنہوں نے تیزی سے نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم T20 انٹرنیشنل میں 0-1 کے باعث احساس کمتری کا شکار ہوجائے گی اور اس سلسلے میں ہر شخص کو اپنا اپنا کردار بخوبی نبھانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ویسٹ پیاک اسٹیڈیم میں تیز و تند ہوا کے باعث بھی ہندوستانی ٹیم کی گیند بازی متاثر ہوئی ہے۔ اس سے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 20 اوورس میں 4 وکٹس کے نقصان سے 159 رنز بنائے جبکہ ہندوستانی ٹیم 19.1 اوورس میں 136 رنز بناکر آؤٹ ہوچکی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سوفی ڈیوائن نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے 48 گیندوں میں 6 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ مندھنا نے 58 رنز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔