اندور۔20؍اکتوبر( ایجنسیز )آئی سی سی ویمن ورلڈ کرکٹ کپ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو سنسنی خیز میاچ میںچار رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 288رنز اسکور کیے۔جیت کیلئے آخری اوور میں ہندوستانی ٹیم کو 14رنز درکا ر تھے لیکن اْن کے بیٹرز صرف9 رنز بناسکیں۔ انگلینڈ نے چار رنز سے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔کل سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔انڈین ویمنس ٹیم کا اگلہ مقابلہ چہارشنبہ کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا جس میں ٹیم انڈیا کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو یقینی بنانا ہوگا ۔