ویمن ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان T20

   

Ferty9 Clinic

انگلینڈ اور آسٹریلیا کیساتھ سہ رخی سیریز کیلئے نزہت پروین 16 ویں کھلاڑی

ممبئی۔ 12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی انڈین ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ہرمنپریت کور کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سمرتی مندھانہ نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گی، آئی سی سی و ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کا 21 فروری سے ااسٹریلیا میںآغاز ہوگا۔ انڈین سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں ہرمنپریت کور (کپتان)، سمرتی مندھانہ (نائب کپتان)، شفالی ورما، جمی روڈریگز، ہرلین دیول، دپتی شرما، پوجا وستارکر، ویدا کرشنمورتھی، راجیشوری گیاکوڈ، تانیہ بھاٹیہ، پونم یادیو، ارون دتی ریڈی، رچا گوش، شیکھا پانڈے اور رادھا یادیو شامل ہیں۔بنگال کی رچا گھوش نئی ٹیم میں واحد نیا چہرہ ہے۔ ہریانہ کی اسکولی لڑکی 15 سالہ شالی ورما اپنا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ کھیلیں گی۔ سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا میں ہونے والی سہ رخی سیریز کے لئے بھی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں نزہت پروین کو 16 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ سہ رخی سیریز کا 31 جنوری سے آغاز ہورہا ہے جس کی تیسری ٹیم انگلینڈ ہے۔