وینا جارج کو ضلعی سیکرٹری بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

   

پتھنم تھٹہ (کیرالہ): تاریخ رقم کرنے کا ایک موقع ضائع کرتے ہوئے کیرالہ میں سی پی آئی۔ ایم نے صحت کی وزیر وینا جارج کو پتھنم تھٹہ کی پہلی خاتون ضلعی سیکرٹری نامزد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ مبینہ طور پر ردعمل کے خوف اور ممکنہ ووٹ نقصان کی وجہ سے ان کے بجائے تجربہ کار سابق قانون ساز راجو ابراہیم کو متفقہ طور پر عہدہ پر مقررکیاگیا۔ یہ فیصلہ سی پی آئی۔ ایم کے صنفی نمائندگی کے مسائل کو اجاگرکرتا ہے۔ چھ دہائیوں میں کیرالہ کے 14 ضلعی کمیٹیوں میں کسی خاتون نے وزیر اعلیٰ، ریاستی سربراہ، یا ضلعی سیکرٹری جیسے اعلیٰ عہدے نہیں سنبھالے۔ پارٹی کو اس عدم توازن پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔