وینزویلا جیل فسادات میں کم از کم 46 افراد ہلاک

   

کاراکاس2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وینزویلا کے جیل میں ہوئے فسادات میں کم از کم 46 لوگوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کے روزاس وقت فسادات بھڑک اٹھے جب کچھ قیدیوں نے دارالحکومت کراکس کے جنوب مشرق میں 500 کلومیٹر دور گوانیرے میں لاس لانوس جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی۔افسر نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ قیدیوں کی حالت ’انتہائی نازک‘ہے ۔جیل کے ڈائریکٹر کارلوس ٹورو بھی فسادات کے دوران زخمی ہو گئے ۔ ان کے سر میں پیچھے سے حملہ کیا گیا تھا۔قیدیوں نے گرینیڈ لوٹنے کے علاوہ دھاردار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ایک سرکاری وکیل نے ایف ای نیوز کو بتایا کہ واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔