وینزویلا میں کورونا وائرس کے 335 کیسیس

   

کاراکاس 2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وینزویلا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19)کے دو نئے کیسیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 335 ہو گئی ہے ۔ صدر نکولس مادرو نے جمعہ دیر رات ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا ’’آج ہم نے کورونا کے دو نئے کیسیس کی تصدیق کی ہے جس سے وینزویلا میں متاثرین کی مجموعی تعداد 335 ہو گئی ہے ‘‘ ۔ انہوں نے بتایا کہ 148 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 10 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ایک دن پہلے بھی وینزویلا کے افسروں نے کورونا وائرس کے دو نئے کیسز درج کئے تھے ۔ عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو کووڈ -19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 33 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 2.37 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اِس وباء سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا ہے جہاں 50 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اٹلی، فرانس اور جرمنی میں بھی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔